۷ آذر ۱۴۰۳ |۲۵ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 27, 2024
تصاویر/  دیدار مدیر ستاد اقامه نماز قم با آیت الله اعرافی

حوزہ / آیت اللہ اعرافی نے عبادت الہی کے سلسلے میں حضرت فاطمہ زہرا (س) کی سیرت کو بیان کرتے ہوئے کہا: اولیاء اللہ کا راستہ دعا اور تضرع ہے، جس کی معراج حضرت زہرا (س) کی دعا میں نظر آتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ اعرافی نے عبادت الہی کے سلسلے میں حضرت فاطمہ زہرا (س) کی سیرت کو بیان کرتے ہوئے کہا: اولیاء اللہ کا راستہ دعا اور تضرع ہے، جس کی معراج حضرت زہرا (س) کی دعاؤںمیں نظر آتی ہے۔

انہوں نے عالم اسلام کی مستند کتابوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: حضرت زہرا (س) کی دعا چمکتے اور دمکتے ہوئے مشرق کے مانند ہے جو کہ فرشتوں کے آسمانوں کو منور کرتی ہے۔

قم المقدسہ کے امام جمعہ نے معاشرے میں نماز کے کلچر کی ترویج کو نہایت ہی اہم فریضہ قرار دیا اور کہا: مساجد میں نمازیں باجماعت ادا کی جائیں اور مساجد کو پہلے سے زیادہ شان و شوکت کے ساتھ تعمیر کیا جانا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .